ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جی ایس ٹی پر بولے وزیر خزانہ من پریت سنگھ، خامیوں کی اصلاحکرکے دوبارہ تیار کرنے کی ضرورت

جی ایس ٹی پر بولے وزیر خزانہ من پریت سنگھ، خامیوں کی اصلاحکرکے دوبارہ تیار کرنے کی ضرورت

Thu, 29 Aug 2019 19:35:58    S.O. News Service

بنگلورو،29/اگست (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)پنجاب کے وزیر خزانہ من پریت سنگھ بادل نے جمعرات کو کہا کہ جی ایس ٹی میں خامیاں ہیں۔انہوں نے جی ایس ٹی میں تبدیلی کر کے اسے دوبارہ تیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔بادل نے کہا کہ جی ایس ٹی مایوس کن رہی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اس میں کچھ خامیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید کی جا رہی تھی کہ جی ایس ٹی آنے کے بعد جی ڈی پی دو فیصد کا اضافہ ہو گا،ٹیکس مجموعہ بڑھے گا، برآمدات ہوگا اور اسے بھرناآسان ہو جائے گا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ لیکن تجربہ یہ رہا ہے کہ اندازے کے مطابق جی ڈی پی میں اضافہ نہیں ہوا ہے اور اسے بھرنا انتہائی پیچیدہ ہے۔بادل نے کہا کہ جی ایس ٹی میں کچھ خامیاں ہیں اور انہوں نے شک ظاہر کیا کہ کیا خراب فارمیٹ میں اصلاح کیا جا سکتا ہے۔تو ہم جس کی بات کر رہے ہیں وہ جی ایس ٹی 2.0 ہے کیونکہ گزشتہ ڈھائی سالوں میں قانون میں کم سے کم چار ہزار آئینی اصلاحات ہو چکے ہیں۔تو اگر آپ کسی مریض کا چار ہزار بار آپریشن کرتے ہیں تو اس کے ٹھیک ہونے کا امکان کم ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہمیں جی ایس ٹی کو دوبارہ تیار کرنے کی ضرورت ہے اور اگر میں غلطی نہیں کر رہا ہوں تو گزشتہ دو سالوں میں جتنا ٹیکس جمع ہوا ہے وہ اس مقابلے کم ہے جو ہندوستان دو سال پہلے جمع کرتا تھا۔


Share: